کوہاٹ میں چہلم امام حسینؓ کے دوران دفعہ 144کا نفاذ

جمعرات 17 نومبر 2016 13:37

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے چہلم امام حسینؓ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کی حدود میںاشتعال انگیزفرقہ ورانہ وال چاکنگ،ڈبل سواری ،اشتعال انگیزنعروں/ تقاریر،مزموم عزائم کی غرض سے عوامی مقامات پر 5 یا5 سے زیادہ افراد کے اجتماع،اسلحہ کی نمائش، آذان کے علاوہ لاؤڈسپیکر کے استعمال ،قابل اعتراض مواد کی تقسیم، سیکورٹی گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں پر وارننگ لائٹس کی تنصیب ،کالی شیشوں ،ہوائی فائرنگ، چھوٹے کنٹینرز میں پٹرول مصنوعات کے فروخت،پٹاخوں کی تیاری اورخریدوفروخت،ماتمی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے احاطے میں چھتوں پر کھڑا ہونے اورماتمی جلوسوں کے راستوں اور امام بارگاہوں کے احاطے میں واقع ہوٹلوں/ سرائے اورگھروں میںاجنبی افراد کے قیام پر فوری طورپر22نومبر2016ء تک پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ144 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی ۔