وفاقی محتسب کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکا قومی دن18 دسمبر کو بھرپور انداز میںمنانے کیلئے تیاریوں کا آغاز

جمعرات 17 نومبر 2016 13:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکا قومی دن18 دسمبر کو بھرپور انداز میںمنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ اس دن کو منانے کا مقصد ملک کی ترقی کیلئے 80 لاکھ سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے حکام نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ سعودی عرب ‘متحدہ عرب امارات‘ بحرین ‘کویت ‘اومان ‘ملائیشیاء ‘برطانیہ‘ناروے ‘جنوبی کوریا‘اٹلی ‘سپین یونان ‘عراق اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قومی دن کو منانے کیلئے انتظامات مکمل کیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسہ میں وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریویننس کمشنر برائے اورر سیز پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے متعلقہ اداروںکے اجلاس کی صدارت کی اور انہیں جلد اسکی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں حافظ احسان احمد کھو کھر نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے سکائپ پر اس حوالے سے مشاوورت کی اور ان سے اس دن کی مناسبت سے تیاریوں اور انتظامات کے سلسلہ میں مشاورت کی ۔

وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکا قومی دن 18 دسمبر کو بھرپور انداز میںمنانے کیلئے بیرون ملک پاکستانی مشنوں میں اس حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں، وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے حافظ احسان احمد کھو کھر کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے انتظامات کریں کیونکہ پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک پاکستانیوں کا اہم کردار ہے ۔