پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہرطرح کی مددکرنے کو تیار ہیں

ترک خاتون اول ایمینہ اردوان کا ریڈ کریسنٹ کے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 17 نومبر 2016 13:37

پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے،تعلیم اور صحت کے شعبے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ترک خاتون اول ایمینہ اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہرطرح کی مددکرنے کو تیار ہیں۔وہ جمعرات کو ریڈ کریسنٹ کے مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر ر ہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں معاونت کریں گے،کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار خواتین کی تعلیم پر ہے،ناکام بغاوت کے دوران پاکستان کے تعاون کے شکرگزار ہیں،نوزائیدہ بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے جس پر توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہرطرح کی مدددینے کو تیار ہیں۔اس موقع پر ترک خاتون اول نے ہلال احمر کو 20الیکٹرانک چیئرز اور دس انکیوبیٹرعطیہ کیئے

متعلقہ عنوان :