لاہور،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، داعش کے سرغنہ سمیت 8دہشت گرد گرفتار کرلیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:37

لاہور،سی ٹی ڈی کی کارروائی ، داعش کے سرغنہ سمیت 8دہشت گرد گرفتار کرلیا
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سی ٹی ڈی نے لاہور میں داعش کے نیٹ ورک کو توڑ دیا ، داعش کے سرغنہ سمیت 8دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ،ملزموں کے قبضے سے رکنیت سازی فارم اور لیپ ٹاب برآمد کرلئے گئے ۔جمعرات کو سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سرغنہ سمیت 8دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،ملزموں کوشام اور افغانستان فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزموں کے قبضے سے رکنیت سازی فارم اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ۔لاہور میں داعش کا بڑا نیٹ ورک توڑ دیا گیا ہے،نبیل ابو عبداللہ پنجاب میں داعش کا سرغنہ تھا،گروہ کے کچھ ارکان شام اورر افغانستان چلے گئے ہیں،سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ ایک ماہ سے ریکی کر رہا تھا،گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے شام جانے کی ترغیب دیتا تھا،ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے