کاہو کاتیل اور بیج انتہائی مفید مقاصد کیلئے استعمال کیے جا سکتے ہیں،ماہرین زراعت

جمعرات 17 نومبر 2016 13:39

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاہو ایک اہم ترین جڑی بوٹی ہے جسے مختلف ادویات میں استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے تیل اور بیج کو انتہائی مفید مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے نیز کاہو سر درد ، نزلہ اور یرقان کے مریضوں کیلئے بھی انتہائی زود اثر ہے جبکہ کاہو کے سرکہ کے ساتھ استعمال سے بھوک نہ لگنے کی شکایت بھی رفع ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ کاہو کے بیج سے نکالا گیا روغن انتہائی معجزاتی خوبیوں کاحامل ہے اور جن افراد کو یہ شکایت ہو کہ انہیں رات کو نیند نہ آتی ہے اگر ان کے سر پر کاہو کے تیل کی مالش کر دی جائے تو ان کی یہ شکایت بھی ختم ہو سکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اگرچہ کاہو کی کاشت نومبر کے مہینہ میں مکمل کی جانی چاہیے تاہم اسے وسط دسمبر تک بھی کاشت کیا جاسکتاہے۔ انہوںنے کہا کہ سردی کے موسم میں میرا زمین میں کاہو کی کاشت سے پودا بہتر انداز مین پھلتا اور پھولتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ زمین اچھی طرح تیار کر کے اس میں گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے سے مزید بہتر نتائج بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔