پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کریں،زرعی ماہرین

جمعرات 17 نومبر 2016 13:39

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ ماہرین زراعت نے بمپر کراپ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری اگلے ماہ دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ پیاز چین میں کاشت ہوتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتا تاہم زیرو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 سے 65فیصد نمی کی صورت میں پیاز قدرے دیر تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ چونکہ پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان میں سال کے مختلف اوقات میں پیاز کی فصل کاشت ہوتی ہے لہٰذا یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں پیاز کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں نیز موسم بہار میں اکتوبر میں کاشت کی گئی نرسری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کی جاتی ہے جس کی پیداوار اپریل اور مئی میں حاصل ہوناشرو ع ہو جاتی ہے ۔

انہوںنے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبہ کیلئے 3کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے 5سی6 مرلہ تک بیج نرسری کیلئے کافی ہوتاہے۔ انہوںنے آب و ہوا اور پیاز کی اقسام کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔