بھاری میرا زمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ،محکمہ زراعت

جمعرات 17 نومبر 2016 13:39

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاہے کہ بھاری میرا زمینوں پر برسیم کی کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے تاہم ہلکی زمینوں اور درمیانے درجے کی کلراٹھی زمینوں پر بھی برسیم کی کاشت کاتجربہ کامیاب رہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں برسیم کی بڑھوتری قدرے کم ہو جاتی ہے لیکن معتدل آب و ہوا برسیم کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ برسیم کی ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے شرح بیج اور کھادوں کامتناسب استعمال بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ برسیم کی کاشت کیلئے 8کلوگرام فی ایکڑ ، جئی کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 6کلوگرام اور جئی کابیج 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجاسکتاہے اسی طرح سرسوں کے ساتھ مخلوط کاشت کی صورت میں برسیم کا بیج 8کلو گرام اور سرسوں کا بیج نصف کلوگرام رکھنے کے بھی بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوںنے اچھی پیداوار کیلئے نائٹروجن کی مقدار 12فیصد اور فاسفورس کی شرح 36فیصد رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :