پوجارا اور مرلی وجے نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:43

وشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی ٹیم کے بلے باز چیتشور پوجارا اور مرلی وجے نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے اپنے 3 ہزار رنز مکمل کرلئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے بالترتیب 3 اور 20 رنز درکار تھے۔

(جاری ہے)

چیتشور پوجارا اور مرلی وجے نے یہ اعزاز جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل کیا۔ مرلی وجے 20 رنز بناکر جیمز اینڈرس کی گیند پر سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ مرلی وجے نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 3 ہزار رنز بنارکھے ہیں اور ان میں انکی 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :