اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے رائونڈ روبن میں کل اینڈی مرے کا مقابلہ سٹانسلاس وارینکا سے ہوگا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:43

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اینڈی مرے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹورنامنٹ مینز سنگلز میں اپنی فتوحات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اینڈی مرے اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز ٹورنامنٹ مینز سنگلز کے رائونڈ روبن میں کل جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار سٹانسلاس وارینکا کے مد مقابل ہونگے جبکہ جاپان کے کائی نیشیکوری کا مقابلہ کروشیا کے مارین کلک سے ہوگا۔ جوکووچ کو عالمی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ٹائٹل جیتنا ہو گا بصورت دیگر اینڈے مرے ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کریں گے۔