ترک صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد ،ْ نواز شریف نے پرتپاک استقبال کیا ،ْپاک فوج کے دستے نے سلامی دی گئی

طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ،ْ قومی ترانے بجائے گئے ،ْ دونوں رہنمائوں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا وزیر اعظم ہائوس آمدپر پرتپاک استقبال کیا ،ْمعزز مہمان کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی گئی ،ْترک صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم ہائوس پہنچے تو وزیر اعظم محمد نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنما سلامی کے چبوترے تک گئے ،ْ جہاں پاک فوج کے چا ق چوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی۔اس موقع پر دونو ںممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کابینہ کے ارکان کا معزز مہمان سے تعارف کروایا جبکہ ترک صدر نے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔بعد میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیرا عظم محمد نوازشریف سے ون آن ون ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی اور خطے کی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پہ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ معزز مہمان کو دورہ پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔