ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی، متعصب، نسل پرست اور مذہبی انتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ مل گئی
لاس اینجلس میں مسلمان طالبہ کیساتھ بدسلوکی، حجاب اتارنے کی کوشش
جمعرات 17 نومبر 2016 13:48
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکامیں ڈونلڈ ٹرمپ صدر کیامنتخب ہوئے، متعصب، نسل پرست اور مذہبی انتہاپسندوں کو کھلی چھوٹ مل گئی، اقلیتوں اور مسلمانوں پرزمین تنگ کی جانے لگی، لاس اینجلس کے سکول میں مسلمان لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ انتہاپسندوں نے حجاب اتارنے کی بھی کوشش کی۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے بعد اب ٹرمپ نے بھی مسلمان اور اقلیتوں کے خلاف مورچہ بنالیا ہے۔
ایک طرف جہاں ٹرمپ اور اس کی پالیسیوں کی مخالفت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں اس کے حامی نسل پرست اب سر اٹھانے لگے ہیں اور بلا کسی خوف خطر مسلمان سمیت اقلیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے ایک سکول میں نسل پرستوں نے مسلمان طلبہ کے سر سے حجاب اتارنے کی کوشش اور بدسلوکی کی گئی۔ انتخابی تشہیر کے دوران ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیانات اب رنگ دکھارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.