نیوزی لینڈ،زلزلے سے متاثرہ علاقے میں طوفان باد وباراں کی وجہ سے لوگوں کا انخلاء روک دیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:00

ولنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نیوزی لینڈ میں زلزلے سے متاثرہ علاقے میں طوفان باد وباراں کی وجہ سے لوگوں کا انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا۔زلزلے سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے کائکورا میں شدید بارش اور تیز ہوائوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لوگوں کا انخلاء عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ علاقہ زلزلے سے لینڈ سلڈینگ کی وجہ سے زمینی طور پر کٹا ہو ا ہے اور آئندہ 30 روز میں نیوزی لینڈ میں ایک اور قیامت خیز زلزلے کے امکان کے باعث وہاں سے لوگوں کو باہر نکالا جا رہا ہے،ذرائع کے مطابق ولنگٹن میں زلزلے کے بعد سروے میں مصروف انجینیئرز نے 60 عمارتوں کو نا قابل رہائش قرار دیدیا ہے جن میں نئی تعمیر شدہ عمارتیں بھی شامل ہیں ۔ان عمارتوں کے رہائشیوں کو عارضی مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔نیوزی لینڈ کی حکومت نے کائکورا کی چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوںکے لئے 5.3 ملین ڈالر کے پیکج کا اعلان کی ہے جو آئندہ دو ماہ کے لئے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :