وزیر اعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیوٹیک نے فاٹا کے 1400نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی

ملک بھر میں 50 ہزار طلباء کو 10 ٹریڈ میں تربیت دی جارہی ہے جس کے بعد طلباء کو کوروبار کے لئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) نے وزیر اعظم کے یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت فاٹا کے 1400 نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت دی۔

(جاری ہے)

نیوٹیک کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ ہرسال فاٹا کے 400 طلباء کو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک بھر کے مختلف سنٹرز میں 50 ہزار طلباء کو 10 ٹریڈ میں تربیت دی جارہی ہے۔ تربیت مکمل کرنے کے بعد طلباء کو اپنا کوروبار شروع کرنے کے لئے بلاسود قرضہ جات دیئے جائیں گے۔اس وقت ملک بھر میں 125 ادارے تربیت فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :