Live Updates

وزیر اعظم نے پاناما لیکس سے متعلق عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے مبینہ شواہد پر مبنی دستاویز کوغلط اور جھوٹ قرار دیدیا

درخواست گزار دستاویز کی نشاندہی کرے تو جواب اور اعتراض کا حق محفوط رکھتے ہیں ،ْنواز شریف نے اعتراض جمع کرادیا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:00

وزیر اعظم نے پاناما لیکس سے متعلق عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاناما لیکس سے متعلق عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے مبینہ شواہد پر مبنی دستاویز کوغلط اور جھوٹ قرار دیدیا ہے۔پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں پر وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے شیخ رشید اور عمران خان کی جانب سے پیش کئے گئے دستاویزات پر اعتراض جمع کرادیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ خود پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، درخواست گزار اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے کن دستاویز پر انحصارکررہاہے ،ْدرخواست گزار دستاویز کی نشاندہی کرے تو جواب اور اعتراض کا حق محفوط رکھتے ہیں۔اعتراض میں کہا گیا کہ عمران خان کی دستاویزات غیر متعلقہ،غلط اور نا قابل قبول ہیں ، انہوں نے ٹھوس شواہد پیش کرنے کے بجائے عمومی الزامات لگائے ہیں جنہیں وہ مسترد کرچکے ہیں، اس لئے دائر درخواستوں کو مسترد کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات