ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں لگائی گئی ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 14:02
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کی خوشی میں پشاور کے رہائشی نے اپنی گاڑی پر ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ لگا لی جسے ضبط کر لیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایسے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پشاور پولیس نے بتایا کہ یہ افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی خوشی کا اظہار اپنی نمبر پلیٹس پر ٹرمپ کا نام لکھوا کر کر رہے تھے۔
ٹرمپ کے نام کی نمبر پلیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی دیکھنے میں آئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کی گئی مختلف کارروائیوں میں 5 سو سے زائد نمبر پلیٹس کو ضبط کیا گیا ہے۔ عام طور پر پاکستانی شہری اپنی نمبر پلیٹس کو منفرد بنانے کے لیے کئی طریقے آزماتے ہیں۔(جاری ہے)
معروف باکسر محمد علی کے انتقال کے بعد بھی اسلام آباد کی سڑکوں پر محمد علی کی تصویر والی نمبر پلیٹ والی گاڑی سڑکوں پر گھومتی نظر آئی۔
تاہم ان فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔Traffic Police in #Peshawar say they've had to confiscate number plates from vehicles celebrating Donald Trump. (This country = Surprises) pic.twitter.com/jBvhLQjgxH
— Iftikhar Firdous (@IftikharFirdous) November 16, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.