جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ‘ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والے دو الگ الگ مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے جاسم عقیل اور علی حسن کو جعلی دستاویزات دکھا کر لاہور داخل ہونے کے جرم میں پکڑ لیا۔ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :