دہشتگردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون پر زور دیتے ہیں ،ْ امریکی محکمہ خارج

جمعرات 17 نومبر 2016 14:54

دہشتگردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون پر زور دیتے ہیں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون پر زور دیتے ہیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران بلو چستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں سے متعلق سوال پر کہا کہ امریکا خطے میں دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی تباہ کن ہے اور اس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔