جامعہ زر عیہ فیصل آباد میں 30 ملین ڈالر کی لاگت سے تین منزلہ سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 15:01

فیصل آباد۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جامعہ زر عیہ فیصل آباد میںجمعرات کے روز 30 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ جدید ترین اور سٹیٹ آف دی آرٹ تین منزلہ سنٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز کا افتتاح کر دیا گیاجس کے مہمان خصوصی پاکستان میں یو ایس قونصل جنر ل یوریوآر فیڈکو تھے نیزاس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان ، مختلف فیکلٹیز کے ڈینز ، یونیورسٹی کے شعبہ جات کے چیئرمینز ، فیکلٹی ممبران ، انتظامی حکام اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،تقریب کے دوران قونصل جنرل نے بتایا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس کی جانب سے جامعہ زرعیہ کو یہ عظیم تحفہ دیا گیا ہے جس میں تحقیق ،تعلیم ، تدریس ، لیبارٹریز ، آڈیووڈیوکانفرنس کی سہولت ، ایڈوانسڈ کمپیوٹر لیب ، میٹنگ رومز وغیرہ شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ اس سنٹر کے قیام سے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو یہاں زراعت اور بائیوٹیکنالوجی سمیت موسمیاتی تبدیلیوں پر تحقیق میں مدد ملے گی وہیں انہیں انٹر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹس اور ریسرچ فیلوز سے بھی کوآرڈینیشن کا بہترین موقع ملے گا،انہوں نے کہا کہ اس عمارت میں بین الاقوامی معیار کی کانفرنسز کا انعقاد بھی ممکن ہوسکے گا، انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی اقتصادی گروتھ اور معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ یہاں روزگار کے وسیع نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اس لئے امریکہ کی زیادہ ترجیحات بھی اسی شعبہ کی ترقی کی جانب مرکوز ہیں ، انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی اس لئے بھی یونائیٹڈ سٹیٹس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ یہاں کے گریجویٹس زراعت کے مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل ہو کر عملی زندگی میں زرعی ترقی ، غذائی خود کفالت ، اجناس کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ماحولیاتی وموسمیاتی تبدیلیوں کے ضمن میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے اشتراک سے زراعت کے شعبہ میں قلیل اور طویل المدتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں تاکہ زرعی سیکٹر میں مثبت گروتھ کے نتائج حاصل کرنا ممکن ہوسکے،انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے طلباء کو چاہئے کہ وہ پاکستان کو د رپیش زرعی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی خداداد ذہنی ، تحقیقی ، تدریسی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جبکہ یو ایس گورنمنٹ ان کی بھر پور معاونت کرے گی، دریں اثناء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خان نے یوایس ایڈ کے ان اقدامات کو سراہا جو وہ یونیورسٹی کی تحقیقی ، تعلیمی ، تدریسی سرگرمیوں کے ضمن میں تعاون کی صورت میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :