بھارت میں 4.4شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس ، جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعرات 17 نومبر 2016 15:01

بھارت میں 4.4شدت کا زلزلہ،لوگوں میں خوف و ہراس ، جانی ومالی نقصان کی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی اور ریاست ہریانا میں4.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔بھارتی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ نئی دہلی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :