بھارت کے شہربھوپال میں طلاق سے زیادہ خلع کے کیسز میں اضافہ

12 میں شہر میں 6587 نکاح ہوئے اور 355 خلع کے معاملے پیش آئے، 2013 میں 5725 شادیاں ہوئیں اور 369 خلع ہوئے، 2014 میں ،5621 نکاح اور 355 خلع جبکہ 2015 میں ،5859 شادیاں ہوئیں اور 359 خلع کے معاملے پیش آئے، رواں برس 30 ستمبر تک 1627 نکاح ہو چکے ہیں جبکہ 212 خواتین خلع لے چکی ہیں،مقامی شرعی عدالت کے اعداد و شمار

جمعرات 17 نومبر 2016 15:01

بھارت کے شہربھوپال میں طلاق سے زیادہ خلع کے کیسز میں اضافہ
بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارت کے شہربھوپال میں طلاق سے زیادہ خلع کے کیسز میں اضافہ ہوگیا،مقامی شرعی عدالت کے اعداد و شمار کے مطابق 2012 کے بعد سے شہر میں طلاق کے مقابلے میں خلع کے کیس زیادہ رجسٹر ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میںتین طلاقوں کو مسلم خواتین کے ساتھ زیادتی کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور ملک میں گذشتہ کچھ دنوں سے اس مسئلے پر کافی بحث ہوتی رہی ہے۔

اس بارے میں ممکن ہے کہ مقامی عدالتوں کے اعداد و شمار مختلف ہوں لیکن بھوپال کی شرعی عدالت کے اعداد و شمار ایک اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔بھوپال کی شرعی عدالت کے اعداد و شمار کے مطابق 2012 کے بعد سے شہر میں طلاق کے مقابلے میں خلع کے کیس زیادہ رجسٹر ہوئے ہیں۔شرعی قانون کے مطابق شادی کو ختم کرنے کے سلسلے میں اگر مرد اپنی بیوی سے الگ ہونا چاہتا ہے تو وہ عورت کو طلاق دیتا ہے لیکن اگر عورت اپنے شوہر سے الگ ہونا چاہتی ہے تو اسے بھی علیحدگی کا حق حاصل ہے اور اس عمل کو 'خلع' کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری ملاقات ایک ایسی ہی مسلم خاتون منہاج سے ہوئی۔ 32 سالہ منہاج کا نکاح تقریبا چھ سال پہلے ہوا تھا۔ چند برس قبل منہاج کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے۔ ان کے شوہر علیحدگی نہیں چاہتے تھے لیکن منہاج کے لیے وہ رشتہ برقرار رکھنا مشکل تھا۔منہاج نے خلع کی کی پوری وجہ تو نہیں بتائی لیکن انھوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

وہ کہتی ہیں کہ 'میں نے کافی سوچا اور اس کے بعد مجھے یہی لگا کہ میرے لیے بہتر یہی ہے کہ میں اپنا راستہ خود منتخب کروں۔ میرے خاندان میں ایسے بہت سے لوگ تھے جو میری رائے سے اتفاق نہیں رکھتے تھے لیکن میں نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لیا۔ میں نے گذشتہ برس خود کو پوری طرح سے آزاد کر لیا۔بھوپال کی شرعی عدالت کے مطابق 2012 میں شہر میں 6587 نکاح ہوئے اور 355 خلع کے معاملے پیش آئے۔

2013 میں 5725 شادیاں ہوئیں اور 369 خلع ہوئے۔ 2014 میں ،5621 نکاح اور 355 خلع جبکہ 2015 میں ،5859 شادیاں ہوئیں اور 359 خلع کے معاملے پیش آئے۔ رواں برس 30 ستمبر تک 1627 نکاح ہو چکے ہیں جبکہ 212 خواتین خلع لے چکی ہیں۔شرعی عدالت کے مطابق طلاق سے زیادہ خلع کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔اس طرح کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مسلم خواتین کی سوچ اب تیزی سے بدل رہی ہے اور کم سے کم بھوپال جیسے شہر میں تو خواتین اپنی زندگی کے فیصلے خود ہی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :