چین میں امریکہ اور یورپ سے سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ

غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک کھرب ڈالرسے تجاوز کرگئی، سروسز کی صنعت میں حقیقی طور پر4 کھرب 71 ارب 25کروڑ چینی یوان کااستعمال کیا گیا،چینی وزارت تجارت

جمعرات 17 نومبر 2016 15:01

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) چین میں امریکہ اور یورپ سے سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا ،غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئی، سروسز کی صنعت میں حقیقی طور پر4 کھرب 71 ارب 25کروڑ چینی یوان کااستعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چینی وزارت تجارت کے محکمہ ء غیر ملکی سرمایہ کاری کے سربراہ تھانگ ون ہونگ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دس مہینوں میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مالیت میں مجموعی طور پر مستحکم اضافہ ہوا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

انہوں نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاری ،صنعت کے تسلسل کے اعلیٰ سطح کے لنک پر منتقل ہورہی ہے۔ جو رواں سال چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے عمل کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ تھانگ ون ہونگ نے کہا کہ پہلے دس ماہ میں سروسز کی صنعت میں حقیقی طور پر 4 کھرب 71 ارب 25کروڑ چینی یوان کااستعمال کیا گیاجس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ساتھ، نئے قائم کئے جانے والے بڑے اداروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ پہلے دس ماہ میں چین میں امریکہ اور یورپ سے سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :