سی پیک خطے کی تقدیر بدل دے گا،بہترین حکمت عملی سے آزادکشمیرترقی کی راہوںپرگامزن ہے‘ عندلیب اکبر

جمعرات 17 نومبر 2016 15:02

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیرشعبہ خواتین کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عندلیب اکبر نے کہا ہے کہ سی پیک خطیکی تقدیر بدل دے گا،وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت اوربہترین حکمت عملی کے تحت ملک پاکستان اورآزادکشمیرترقی کی راہوںپرگامزن ہوچکے ہیں،تحریک انصاف قصہ پارینہ بن چکی ہے عوام نے عمران خان اورپی ٹی آئی کومستردکردیاہے آئندہ پچاس سال تک عمران خان اورتحریک انصاف کاکہیںنام ونشان بھی نہیںملے گا،وزیراعظم آزادکشمیرکوکامیاب بیرون ملک دورہ پرمبارکبادپیش کرتے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی عوامی مسائل کے حل میںدلچسپی اورآزادکشمیرکوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے لیے انقلابی اقدامات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک خطہ کی تقدیربدل دے گاسی پیک پاکستان کی تاریخ کابہت بڑااورتاریخ سازمنصوبہ ہے وزیراعظم نوازشریف کوسی پیک کے افتتاح پرمبارکباد پیش کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکی قیادت اوربہترین حکمت عملی کے تحت پاکستان اورآزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کادورشروع ہوچکاہے ن لیگ کی حکومتوںنے پاکستان وآزادکشمیرکے اندرعوام کی فلاح وبہبوداورتعمیروترقی کے لیے میگاپراجیکٹس پرکام شروع کردیاہے عندلیب اکبرنے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوںسے عوام کوبیوقوف بنانے والے عمران خان اب قصہ پارینہ بن چکے ہیںپی ٹی آئی صرف سرکس شو اورناچ گانے کانام ہے عوام نے عمران خان اورپی ٹی آئی کومکمل طورپرمستردکردیاہے آئندہ پچا س سال تک پی ٹی آئی کاکہیںنام ونشان بھی نہیںملے گا۔

متعلقہ عنوان :