کارکنان مسلم لیگ ن یونین کونسل کھلانہ کا اجلاس‘ وزیراعظم فاروق حیدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

جمعرات 17 نومبر 2016 15:02

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کارکنان مسلم لیگ ن یونین کونسل کھلانہ کا ایک نمائندہ اجلاس محمد جاوید اعوان کی زیر صدارت لیگی راہنماء چوہدری محمد ندیم کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا اجلاس میں یونین کونسل کھلانہ کے ذمہ داران و کارکنان مسلم لیگ ن کی کثیر تعداد شریک ہوئی اجلاس میں یونین کونسل کھلانہ کے عوامی مسائل زیر بحث لائے گئے ااور قائد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے ان کیے انقلابی اقدامات کو سراہا گیا اجلاس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن ہٹیاںبالا محمد فرید خان کی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ کاپر زور مطالبہ بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق کارکنان مسلم لیگ ن یونین کونسل کھلانہ کا ایک نمائندہ اجلاس محمد جاوید اعوان کی زیر صدارت لیگی راہنماء چوہدری محمد ندیم کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا اجلاس میں یونین کونسل کھلانہ کے ذمہ داران و کارکنان مسلم لیگ ن کی کثیر تعداد شریک ہوئی اجلاس میں یونین کونسل کھلانہ کے عوامی مسائل زیر بحث لائے گئے حلقہ پانچ میں ترقیاتی کمیٹیوں کے قیام پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مبارکباد پیش کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد نذیر منہاس ، مولوی شریف ، حاجی محمد دین ، چوہدری برکت ، محمد بشیر چوہدری ،محمد ندیم ، محمد نصیر شیخ ، شیخ عبدالحمید ، محبوب علی منہاس ،راجہ زین اختر ، راجہ علی اصغر ، فرید مغل ، محمد طارق مغل ، محمد فیروزخان ، راجہ یعقوب ، محمد عاطف ، راجہ مختار چوہدری محمد رشید ، لطیف عباسی ، چوہدری حیات ، راجہ فاروق ، چوہدری خالد،راجہ عبدالحمید ، چوہدری محمد ظفر، لعیق منہاس ، و دیگر نے کہا کہ آزاد خطہ میں مسلم لیگ ن کی حقیقی عوامی حکومت کے قیام کے فوراًً بعد حقیقی تبدیلی کے اثرات نمایاں محسوس کیئے جا رہے ہیں جن کی بدولت عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر کو سی پیک منصوبے میں شامل کرتے ہوئے حقیقی تعمیر وترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کروانے کا پختہ عزم کیئے ہوئے ہے شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی صدرمسلم لیگ ن ہٹیاںبالا محمد فرید خان کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈ جسٹ کیا جائے تا کہ کارکنان و عوام کے عوامی مسائل کی باآسانی حل کر سکے شرکاء نے کہا کہ ضلعی صدر فرید خان نے جماعتی فعالیت اور مقبولیت کیلئے شبانہ روز کاوشیں کی ہیں اور انتخابات 2011سے لے کر2016تک جماعت کے مفاد کو مقدم جانا ضلعی صدر فرید خان نے مسلم لیگ ن کے پیغام کو ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں پہنچاتے ہوئے جماعت کے ساتھ حقیقی وفائوں کی طویل داستان رقم کی ہے شرکاء نے کہا کہ محمد فرید خان کی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈ جسٹمنٹ سے کارکنان مسلم لیگ ن ضلع ہٹیاںبالا حلقہ پانچ و حلقہ چھ کے عوامی مسائل کے حل میں نمایاں مدد مل سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :