عالمی بنک کی البانیہ میں ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے 71 ملین ڈالر قرض کی منظوری

جمعرات 17 نومبر 2016 15:15

ترانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) عالمی بنک نے البانیہ میں ترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے 71 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے سے البانیہ میں نئی ملازمتوں کی فراہمی، ریونیو میں اضافے، سیاحت کے فروغ اور جنوبی البانیہ کی مقامی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے میں شہری علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کیلئے اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :