موسمی بیماریوں کی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 15:15

موسمی بیماریوں کی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سردی کا موسم آتے ہی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا بالخصوص چھوٹے بچوں اور بزرگ افراد کوالرجی، فلو، نمونیا، کھانسی اور بخار کی وجہ سے کلینک اور ہسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

خشک اور سرد موسم میں اسکول جانے والے چھوٹے بچے سردی میں صبح سویرے سکول جانے کے باعث بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو والدین کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔ جڑواں شہروں راولپنڈی/اسلام آباد میں خشک سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خشک سردی سے بچنے کے لئے خصوصاً بچوں کو سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں اور اس کے لئے بچوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس کرناضروری ہے۔