پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

جمعرات 17 نومبر 2016 16:08

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کے لئے ہونے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل راشد محمود‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بھی سپیکر کے مہمانوں کے لئے مختص گیلری میں بیٹھ کر رجب طیب اردوان کا خطاب سنا۔