مشترکہ اجلاس میں نشستوں کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے رکھی گئی

پہلی صف میں سینئر یا پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کے لئے نشستیں مختص

جمعرات 17 نومبر 2016 16:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اراکین کی نشستوں کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے رکھی گئی تھی جبکہ پہلی صف میں سینئر یا پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کے لئے نشستیں مختص کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ‘ مولانا فضل الرحمان‘ چوہدری اعتزاز احسن‘ ظفر اللہ جمالی‘ میر حاصل بزنجو‘ مرتضیٰ جتوئی‘ ڈاکٹر فاروق ستار‘ سید نوید قمر‘ آفتاب احمد خان شیرپائو‘ سراج الحق‘ مشاہد حسین سید‘ محمود خان اچکزئی‘ احسن اقبال‘ رانا تنویر حسین‘ خواجہ آصف‘ اسحاق ڈار‘ میاں عتیق‘ اکرم درانی سمیت دیگر اراکین براجمان رہے۔