شریفوں کی سیاست سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی،ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں لیکن اب قطری دستاویزات آتی ہیں،شریف فیملی نے جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں، سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے ، نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 16:12
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں قطر کے شہزادے کا خط پیش کرکے میرے مؤقف کی تائید ہوگئی، باپ کچھ کہہ رہا ہے بیٹا کچھ کہہ رہا ہے جب کہ شریف فیملی نے جعلی دستاویزات جمع کرائی ہیں کیونکہ دستاویزات کی کوئی تصدیق نہیں اور مریم کی دستاویزات کی تصدیق ان کے شوہر کیپٹن صفدرنے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہ ملین درہم ختم ہونے میں نہیں آتے جب کہ ملک میں کبھی مصری مرغیاں آتی تھیں تاہم اب قطری دستاویزات آتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سیاسی تابوت نکلیں گے کیونکہ نواز شریف نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، سپریم کورٹ سے کفن بھی نکلیں گے اور دفن بھی ہوں گے جب کہ شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.