دو روزہ انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس 18اور 19نومبر کوراولپنڈی میں ہو گی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)سوسائٹی آف سرجنز آف پاکستان راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل سرجیکل کانفرنس 18اور 19نومبر 2016ء بروز جمعہ ، ہفتہ پرل کانٹینیٹل ہوٹل ،مال روڈ راولپنڈی میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

سابق پرنسپل کے ای ایم ای لاہور اور سابق صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن آج18نومبر2016ء جمعہ کو شام 6:00بجے کانفرنس کاافتتاح کریں گے ۔

پروفیسر ڈاکٹر ممتاز مہر کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوںگے ۔پاکستان سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعیم ضیاء ،پروفیسر ڈاکٹرمحمد اورنگ زیب اور پروفیسر ڈاکٹرایم مصدق خان خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر نعیم تاج سوسائٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کریں گے ۔کانفرنس کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی پرگولڈ میڈلز اور ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔