ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں،ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیاہے ، سنیٹرسردار محمد یعقوب خان ناصر

جمعرات 17 نومبر 2016 16:13

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیاہے ۔ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں برادراسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نیا دور کا آغازہوگا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے سنیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی مذہبی وتاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ترکی پاکستان کا سچا اور قابل اعتبار دوست ہے ترک صدر کی آمد سے دونوں ممالک کے مابین تجارت سماجی وثقافتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے لازوال اور بے مثال تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک یک جان ہیں۔ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوںممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری اور مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہونگے ،ترک صدر رجب طیب اردگان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :