فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے کی قلعہ عبداللہ کے علاقے میں کارروائی،کالعدم نتظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص گرفتار،اسلحہ برآمد ،ترجمان ایف سی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:13

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے قلعہ عبداللہ کے علاقے میں کارروائی کی ہے۔کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق جمعرات کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس ادارے نے قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیرعلیزئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتا رکرکے انکے قبضے سے 7عدد دیسی ساختہ بم ،2گرنیڈ ،1ایل ایم جی ،سینکڑوں رائونڈ ز اور موصلاتی آلات برآمد کرلیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :