ترک صدر کا دورہ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ‘جس طرح چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اسی طرح ترکی بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے

متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے علی رضا عابدی کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 16:29

اسلام آباد ۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے علی رضا عابدی نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردوان کا دورہ پاکستان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا ‘جس طرح چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اسی طرح ترکی بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان میںتعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس میں دلچسپی سے حصہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لئے ترکی کے ساتھ اعلی سطحی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے تا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے ملک کی سیاحت کو قریب سے دیکھ سکے ۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کی پائیدار دوستی ہے ‘اس دوستی کو ہر فورم پر اجاگر ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسطرح اس وقت بھی دونوں ممالک ملکر مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اسی طرح آنے والے وقتوں میں بھی کام جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں جہموریت کے حوالے سے گذشتہ دنوں جو عوامی جدوجہدسامنے آئی ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ترکی کے عوام بھی جمہوریت چاہتے ہیں ‘حالیہ فوجی بغاوت کے بعد اس جمہوری حکومت کو بعض سخت فیصلے بھی لینے ہوگے جس سے یہ تاثر ملے گا کہ سیاسی آمریت ہے لیکن آنے والے وقتوں کے ساتھ ساتھ وہاں جمہوریت مزید متسحکم ہوگی ۔