مخصوص نشستوں پر بھی خدمت اور شفافیت جیتی، الزام تراشی و انتشار کی سیاست کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ‘پرویز ملک

پاک ترک دستی لازوال ہے، جس نے پاکستان کا مشکل وقت کادوست ہی نہیں بلکہ بھائیوں جیسا کردار ہمیشہ ادا کیا ہے‘رکن قومی اسمبلی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے مخصوص نشستوں پر جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھی مخصوص نشستوں کے الیکشن پر خدمت امانت ،دیانت اور شفافیت کی جیت ہوئی الزامات، جھوٹ بولنے ،منفی و انتشار کی سیاست کرنے والوں کو مخصوص نشستوں پر کے انتخابات میں بھی انہیں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ، انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک ترک دستی لازوال دوستی ہے، جو آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے،ترکی نے پاکستان کا مشکل وقت کادوست ہی نہیں بلکہ بھائیوں جیسا کردار ہمیشہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے برادرملک ترکی کے صدر کے اعزاز میں ہونے والے پالیمانٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے ثابت کردیا کہ وہ سیاستدان نہیں بلکہ صرف ایک کرکٹر ہیں ،اور سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔