راجن پور میں خواتین کی ووٹر رجسٹریشن کم ہے، یوتھ اس سلسلے میں اپنا کردار اداکرے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جمعرات 17 نومبر 2016 16:33

راجن پور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور ابرار احمدجتوئی نے ادارہ آگاہی کے زیراہتمام ووٹر ایجوکیشن پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء ہمارا مستقبل ہیں۔جمہوریت پاکستان میں لازم وملزوم ہے۔ الیکشن سے ہی گراس روٹ لیول پر شفاف قیادت کو سامنے لایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ 15لاکھ خواتین کا ووٹ رجسٹرڈ ہی نہیں ہے۔ راجن پور ڈسٹرکٹ میں خواتین کی ووٹر رجسٹریشن بہت کم ہے یوتھ اس سلسلے میں اپنا کردار اداکرے۔یوتھ خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں اور ووٹ رجسٹرڈ کرواکر ملکی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل پتافی نے کہا کہ کالج کے طلباء کو رہنمائی دی جائے کہ وہ فلاحی کام کاجذبہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ آگاہی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر وسیم باری نے کہا کہ ترقی ووٹ کے بغیر ممکن نہیں۔ تمام ترقی یافتہ ممالک میںلوگوں نے ووٹ کی طاقت سے وسائل کو کنٹرول کیا ہے۔ انہوںنے شرکاء کو آگاہی کے پراجیکٹ ووٹر ایجوکیشن ، شناختی کارڈ رجسٹریشن ، ووٹر رجسٹریشن کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی اور شرکاء کو بتایا کہ یو این ڈی پی کے اس پراجیکٹ میں خواتین کے شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹریشن کی مہم شروع کی گئی ہے ۔ اجلاس میں کالج کے لیکچرارز ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :