آگ لگنے سے 3 ہزار من کپاس جل کر خاکستر

جمعرات 17 نومبر 2016 16:33

راجن پور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) آگ لگنے سے 3ہزار من کپاس جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق راجن میں انڈس ہائی وے روڈ پر کھیڑا فارم کے نزدیک بلال کاٹن فیکٹری کے باہر پڑی کپاس کی ڈھیری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 3 ہزار من کپاس جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ فیکٹری لیزر حاجی محمد صدیق کے مطابق آتشزدگی سے تقریباً ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔