دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ایونٹ 28 جنوری سے 12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 31جنوری کو انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:33

دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے آئندہ برس ہونے والے دوسرے ورلڈ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، میگا ایونٹ 28 جنوری سے 12 فروری تک بھارت میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم 31 جنوری کو انگلینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی، گرین شرٹس یکم فروری کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔

ڈبلیو بی سی سی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 جنوری سے 12 فروری تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں میزبان بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیپال، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیمی فائنلز 11 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 12 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 31 جنوری کو انگلینڈ، دوسرا میچ یکم فروری کو بھارت، تیسرا میچ 2 فروری کو سری لنکا، تیسرا میچ 3 فروری کو نیپال، چوتھا میچ 4 فروری کو نیوزی لینڈ، پانچواں میچ 5 فروری کو جنوبی افریقہ، چھٹا میچ 7 فروری کو بنگلہ دیش، ساتواں میچ 8 فروری کو ویسٹ انڈیز جبکہ آٹھواں اور آخری میچ 9 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے گرین شرٹس کی ایونٹ میں شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت حکومت کی اجازت پر منحصر ہے۔

متعلقہ عنوان :