سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ کریں گے۔ اجلاس میں فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا جائے گا جبکہ گذشتہ اجلاس کی سفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :