معمر خواتین میں زیادہ گوشت کھانے سے حرکت قلب بندہونیکا امکان بڑھ جاتا ہے ، ماہرین

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ زیادہ دہ گوشت کھانے والی معمر خواتین میںحرکت قلب بندہوجانیکا امکان بڑھ جاتا ہے ۔ حالیہ شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق زیادہ دہ گوشت کھانے والی معمر خواتین میںحرکت قلب بندہونیکا امکان ان خواتین کی نسبت ذیادہ ہوتا ہے جو کہ پروٹین کی اپنی ضرورت ذیادہ تر سبزیوںسے پوری کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں رہوڈز آئی لینڈ یونیورسٹی کے ماہر محمد فراس بار نے مطالعاتی تحقیق کے حوالہ سے بتایا کہ ایسی معمر خواتین جنہوں نے پوروٹین کی ضرورت پوری کرنے کیلئے گوشت کھایا ان میں حرکت قلب بند ہونے کی شرح بہت زیادہ رہی جبکہ اس کے مقابلہ میں ایسی معمر خواتین جنہوں نے پروٹین کے لئے زیادہ تر سبزیاں استعمال کیں ان میں مذکورہ بالا خواتین کے مقابلہ میںحرکت قلب بند ہونے کی شرح بہت کم پائی گئی ۔امریکن ہارٹ ایسو سی ایشن نے سفارش کی ہے کہ پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کے حصول کیلئے ذیادہ تر سبزیان اور پھل کھائے جائیں ۔