لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے سے بچائے جانے والے 500 تارکین وطن اٹلی پہنچ گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 16:36

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے سے بچائے جانے والے تقریبا 500 غیرملکی تارکین وطن اطالوی بندرگاہ پورٹ کطانیا پہنچ گئے ۔ جمعرات کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق زیادہ تر سب صحارا اقریقہ سے یورپ جانے والے تارکین وطن کی تعداد میںکمی آنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے ۔

(جاری ہے)

تارکین وطن کو سمندر میںڈوبنے سے بچانے والے غیر سرکاریاطالوی ادارہ ایس او ایس میڈیٹرینی کی خاتون ترجمان میتھلڈے آوی لین نے کہا ہے کہ ایکوویریئس نامی دوسرا جہاز بھی کل تک اسی بندرگاہ پر پہنچ جائیگا جس میں 120 تارکین وطن سوار ہیں اور اس میں ان تارکین وطن کی 9 لاشیں بھی ہیں جو بحیرہء روم کو ربڑ کی کشتی کے ذریعے عبور کرنے کی کوششون کے دوران ڈوبنے سے ہلاک ہوئے تھے ۔

مہاجرین کے عالمی ادارہ کے مطابق اس سال اب تک 167000 تارکین وطن کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچے ہیں اور2015 ء کے دوران تارکین وطن کی سمندر میںہونے والی 3777 اموات کے مقابلہ میں اس سال 4270 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :