جہانگیربدرپارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے۔بلاول بھٹو

مطالبات نہ مانے گئے توگونثارگوکی بجائے27دسمبرکے بعدگونوازگوہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی مرحوم جہانگیربدرکی رہائشگاہ پراظہارتعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 16:44

جہانگیربدرپارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے۔بلاول بھٹو

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ جہانگیربدرپارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے،مطالبات نہ مانے گئے توگونثارگوکی بجائے27 دسمبرکے بعدگونوازگوہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج لاہورمیں پارٹی کے مرحوم رہنماء جہانگیربدرکی رہائشگاہ پراظہارتعزیت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکل جہانگیربدرکے گھرتعزیت کیلئے آیاتھا۔

جہانگیربدرپارٹی کاقیمتی اثاثہ تھے۔جہانگیربدرنے میرے نانا،والدہ اور میرے ساتھ کام کیا۔انہوں نے کہاکہ سب کودکھائیں گے کہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے۔بہت جلد پنجاب میں پارٹی کی تنظیم کااعلان کروں گا۔بلاول نے کہا کہ ہم اپنے چارمطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آج تک ہمارانعرہ گونثارگو تھا،27 دسمبرکے بعدگونوازگوہوگا۔