پرانی سبزی منڈی کرنال بستی کے قریب پولیس مقابلہ 2گینگ وارکارندے ہلاک

جمعرات 17 نومبر 2016 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پرانی سبزی منڈی کرنال بستی کے قریب پولیس مقابلہ 2گینگ وارکارندے مارے گئے اسلحہ اوردیگرسامان برآمدتفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی کرنال بستی کے قریب پولیس نے جرائم پیشہ افراد اورمنشیات فروشوںکی موجودگی اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے علاقے کوگھیرے میں لے لیااورداخلی اورخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرمکمل طورپرسیل کردیاگیا۔

پولیس کے افسران اوراہلکاروںنے جرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںپرچھاپہ ماراتووہاںموجوددہشت گردوںنے مزاحمت شروع کردی۔پولیس نے بھی بھرپورکارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی ،دونوںاطراف سے فائرنگ کاسلسلہ تقریبا ایک گھنٹے جاری رہا۔فائرنگ کی تڑتڑاہٹ سے پوراعلاقہ گونج اٹھااورعلاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیااورعلاقہ مکین گھروںمیںمحصورہوکررہ گئے ۔

(جاری ہے)

جرائم پیشہ افرادکی فائرنگ کے بعدپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔دونوںاطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں2جرائم پیشہ مارے گئے ۔جن میںسے ایک کی شناخت عدنان کے نام سے کرلی گئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ مقابلے میںمارے جانے والے ملزمان کاتعلق درویش گروپ گینگ وارسے ہے جوکہ پرانی سبزی منڈی میں منشیات فروشی کاکام کرتے ہیںاوریہ ملزمان پولیس کومتعددوارداتوںمیںمطلوب تھے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرکرلیا۔

متعلقہ عنوان :