لاہور ، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی لانڈری سروس کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

جمعرات 17 نومبر 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پنجاب حکومت کا ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی لانڈری سروس کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

پرائیوٹ فرمز نے اپنی درخواستیں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کو جمع کروانا شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 40ہسپتالوں میں لانڈری کی سروس کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ ان کمپنیوں کے ذمے لانڈری کا نظام ہو گا اور حکومت ان کمپنیوں کو ایک خاصی رقم بھی ماہانہ کی بنیاد پر ادا کرئے گی ۔

متعلقہ عنوان :