تمبو، ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص قتل ، ملزم گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 16:58

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کوقتل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے گوٹھ علی نواز میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کریم بخش کو قتل کر دیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے قتل کے الزام ایک ملزم ارباب کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔