ن لیگ لاہوریو ں کیلئے عذا ب الٰہی سے کم نہیں حکومت نے کارو باری اور سرکاری ملازمین کوبھو کے مارنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے،ارمغان صادق پی ٹی آئی رہنما

جمعرات 17 نومبر 2016 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ لاہورکے شہری اور یج ٹر ین منصوبے کے راستوں پر گر دو غبار کے باعث مختلف بیماریو ں کا شکارہورہے ہیں ن لیگ لاہوریو ں کیلئے عذا ب الٰہی سے کم نہیں حکومت نے کارو باری اور سرکاری ملازمین کوبھو کے مارنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے کارو باری حضرات ن لیگ کی غنڈہ گر دی سے تنگ آ کر آئے رو ز مال رو ڈ پراحتجاج کر تے نظر آ تے ہیں تو سرکاری ملاز مین بھی اپنے حقو ق کیلئے مختلف سڑکو ں پر حکومت کیخلا ف احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں اس میں کو ئی شک نہیں کہ حکومت ہر محا ذ پر ناکام ہو چکی ہے نا کام لیگ کو سپر یم کورٹ میں بھی ناکامی کا سامنا کر نے پڑے گا اور ن لیگ پور ے ملک میں رو تی نظر آئے گی انہو ں نے مز ید کہاکہ حکومت تمام تر قیا تی فنڈ اور یج ٹر ین پر لگا چکی ہیں ہسپتا لو ں میںایک بیڈ پر کئی کئی مر یض پڑے ہیں دوائی مو جو د نہیں اور ڈاکٹرہڑ تا لو ں میں مصرو ف ہیں عوام پر یشان اورحکمران خو شحا لی کی منز ل طے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :