قطری شہزادے کی دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کرنے سے وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں بیان کی نفی ہوئی،لطیف کھوسہ

جمعرات 17 نومبر 2016 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ قطری شہزادے کی دستاویز سپریم کورٹ میں پیش کرنے سے وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمنٹ میں بیان کی نفی ہوئی ،یہ ایک کے بعد دوسرا جھوٹ بولا جا رہا ہے ۔اسلام آباد میں ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔

(جاری ہے)

اسکے باوجود تحریک انصاف نے سولو فلائٹ کی، اب اگر تحریک انصاف کی جانب سے بطور وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا کہا جاتا ہے تو پارٹی سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کروں گا۔ سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے قطری شہزادے کے دستاویز سے متعلق انہوں نے کہا وزیراعظم اور انکی جماعت کے باعث لندن کے فلیٹ خریدنے کی رقم کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں، کبھی جدہ کی فیکٹری کی آمدنی کا ذکر کرتے ہیں تو اب ایک نیا جھوٹ قطری شہزادے سے دی گئی رقم کا لایا گیا ہے۔ ثبوت موجود ہیں ہی نہیں ن لیگ اپنی قبر خود ہی کھود رہی ہے