کک اپنی ذمہ داری سے مطمئن ،امید ہے 2017 تک وہی ٹیسٹ کپتان رہیں گے، اینڈریو سٹراس
جمعرات 17 نومبر 2016 17:01
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء)انگلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر اور سابق کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ کپتان ایلسٹر کک اپنی ذمے داری سے مطمئن ہیں اور امید ظاہر کی کہ 2017 تک وہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹر میگزین کو انٹرویو میں انہوں نے قیادت کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع گئی تھیں کہ کک کب تک انگلینڈ کی قیادت کریں گے اور ماہرین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف سیریز ان کی بطور کپتان آخری سیریز ہو سکتی ہے۔
تاہم بھارت کے خلاف وشاکاپٹنم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے قیادت میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا۔اسٹراس نے کہا کہ وہ اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اور ابھی جوان ہیں۔(جاری ہے)
مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اس سیریز کے بعد بھی گرمیوں تک قیادت کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ 31 سالہ بلے باز اس ذمے داری سے مطمئن نظر آتے ہیں۔
2012 میں اینڈریو اسٹراس کی جگہ قیادت سنبھالنے والے ایلسٹر کک پہلے ہی مائیکل وان کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ 54 میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کرنے والے کپتان بن چکے ہیں۔اسٹراس نے کہا کہ کک ابھی کئی سال تک عمدہ بیٹنگ کا کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ حسیب حمید جیسے نوجوانوں کو سکھا بھی سکتے ہیں۔بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایلسٹر کک کے ساتھ 180 رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر حسیب نے روشن مستقبل کی نوید سنائی تھی۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.