عدالت نے ضیاء الدین اسپتال کے چیف فنانس آفیسر عبدالحمید کو 15دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

جمعرات 17 نومبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)کراچی کی احتساب عدالت نے ضیاء الدین اسپتال کے چیف فنانس آفیسر عبدالحمید کو 15دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ۔جمعرات کو کراچی کی احتساب عدالت میں ضیاء الدین اسپتال کے چیف فنانس آفیسر عبدالحمید کا پاسپورٹ واپس کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔عبدالحمید پر ڈاکٹرعاصم کی مبینہ منی لانڈرنگ کے لیے ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنے کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ میرا بیتا دبئی میں زیر تعلیم ہے اور اہلیہ بھی وہاں رہائش پذیر ہے ۔میں اپنے بیٹے کا مالی معاون ہوں ۔6ماہ تک وہاں نہیں گیا تو ویزہ ختم ہوجائے گا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ میرا پاسپورٹ واپس کیاجائے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔عدالت نے عبدالحمید کا پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے 15دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کی تھی اور پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا ۔