کے الیکٹرک کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اوور بلنگ کا سلسلہ جاری ہے، محمد یامین
ڈپٹی کمشنر ملیرکے کیمپ آفس میں کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کے موقع پر ایڈوائزر وفاقی محتسب کی گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 17:37
(جاری ہے)
درخواست گذار محمد فیاض کی اہلیہ نے محتسب عدالت کو بتایا کہ میرے شوہر چپراسی کی ملازمت کرتے ہیں جن کی تنخواہ 15,000/-روپے ہیں اب اس صورتِ حال میں اضافی بل کہاں سے بھروں محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کے نمائندے کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد اضافی بل کا خاتمہ کرکے فوری انصاف فراہم کردیا۔
مدعی خورشید جمال نے محتسب عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک کو اندازے سے بل بھیجنے کے سلسلے کو روکا جائے جس پر کے الیکٹرک کے نمائندے نے کہا کہ ان کا میٹربہت آہستہ چل رہا ہے جس پر محتسب عدالت کے ایڈوائزر محمد یامین نے کے الیکٹرک کے خرچے پر میٹر تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک کے نمائندے سے کہا کہ تین ماہ تک میٹر ریڈنگ کے مطابق ایورج بل بھیجا جائے تاکہ صارف اضافی بلنگ سے بچ سکے۔ مدعی زبیر احمد نے بتایا کہ اسے 58,875/-روپے کا بل موصول ہوا ہے جو کہ سراسر ناجائز ہے محتسب عدالت نے کافی غور و خوص کے بعد کے الیکٹرک کو بل ریوائز کرنے کا حکم دیا۔ مدعیہ خالدہ پروین نے محتسب عدالت کے جج کو بتایا کہ کے الیکٹرک کے افسران کو باربار توجہ دلانے کے باوجود اضافی بلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس پر کے الیکٹرک کے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کا میٹر نہیں چل رہا یہی وجہ ہے کہ انہیں اندازے سے بل بھیجا جارہا ہے محتسب عدالت نے اضافی بلنگ کا خاتمہ کرکے صارف کو فوری انصاف فراہم کردیا۔ مدعی صدیق محمود کی اہلیہ نے محتسب عدالت کو بتایا کہ میرے شوہر ریٹائرڈ ملازم ہیں پینشن پر گذارا ہوتا ہے جبکہ میٹر پر ماہانہ تقریباً 393یونٹ کی ریڈنگ آتی ہے جس کی ادائیگی بھی کردی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود 42,000/-روپے کا اضافی بل بھیجدیا گیا اور پوچھنے پر بتایا کہ آپ کنڈا استعمال کرتے ہیں محتسب عدالت سے درخواست ہے کہ کے الیکٹرک کی جھوٹ کا نوٹس لیں محتسب عدالت کے ایڈوائز محمد یامین نے کنڈے لگانے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ناجائز بل کا خاتمہ کرکے انصاف فراہم کردیا۔ مدعی نوربخش نے بھی اضافی بلنگ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تو محتسب عدالت نے بل کو درست کرکے دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا۔ مدعیہ ہما جمیل نے محتسب عدالت کو اپنی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے بل میں اضافہ دراضافہ کرکے اسے 5لاکھ روپے سے زائد کا بنادیا گیا ہے میں اتنی بھاری رقم نہیں بھرسکتی جس پر محتسب عدالت کے جج نے مذکورہ درخواست کی سماعت نہیں کی اور اسے سینئر ایڈوائزر کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گذار اورنگزیب ہاشمی، ظفر محی الدین اور فضل وہاب کی عدم موجودگی کے باعث ان کی درخواستوں کی سماعت نہیں ہوسکی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.