انسداد دہشت گردی فورس کا لاہور میں داعش کے8مبینہ ارکان گرفتارکرنے کا دعوی-
گرفتار شدت پسندوں میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے جو پنجاب سے لوگوں کو شدت پسندی کی جانب مائل کر کے شام اور افغانستان بھیجتا رہا ہے-ترجمان سی ٹی ڈی
میاں محمد ندیم جمعرات 17 نومبر 2016 17:15
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے ایک کارروائی میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے آٹھ مبینہ ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار شدت پسندوں میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے جو پنجاب سے لوگوں کو شدت پسندی کی جانب مائل کر کے شام اور افغانستان بھیجتا رہا ہے جبکہ گرفتار مشتبہ شدت پسند بھی شام اور افغانستان جانے کی تیاریوں میں تھے کہ عین وقت پر دھر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتاریاں شدت پسندوں کے ایک سیل سے عمل میں آئیں جس کی گذشتہ تین ماہ سے نگرانی کی جا رہی تھی اور اس وقت چھاپہ مار کر ان شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا جب وہ شام اور افغانستان جانے کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق گرفتار شدت پسندوں میں دولتِ اسلامیہ کا مبینہ مقامی لیڈر نبیل ابی عبداللہ بھی شامل ہے جو پنجاب سے شدت پسندوں کوافغانستان اور شام بھیجنے کا کام کرتے رہے اور اب بھی اسی قسم کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔
ترجمان کے مطابق اس گروہ کا سب سے اہم راہنما قاری عابد ہے جو پہلے ہی شام پہنچ چکے ہیں تاہم ان کی سوشل میڈیا پر پوسٹس ہی لوگوں کو شدت پسندی کی طرف راغب کرنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے دولتِ اسلامیہ کا لٹریچر، لیپ ٹاپس، موبائل فونزبھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور گرفتار شدت پسندوں کے خلاف لاہور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.