پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی بے حسی نے بہت سے فنکاروں کا کیریئر تباہ کیا، نرما

جمعرات 17 نومبر 2016 17:53

پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی بے حسی نے بہت سے فنکاروں کا کیریئر تباہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) فلم بنانا بچوں کا کھیل نہیں، فلم انڈسٹری کے بحران کے ذمے دار اس سے وابستہ سبھی لوگ ہیں، جنہوں نے غیر معیاری فلمیں بنا کر اس کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔ ایک کہانی اور کرداروں کو مختلف ناموںکے ساتھ سالہا سال دکھانے کی پالیسی نہیں چلے گی۔ پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی روایتی بے حسی نے بہت سے فنکاروں کا کیرئیر تباہ کیا، کامیڈی اور سوشل موضوع پر فلمیں بننا چاہئیں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ نرما نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اگرکوئی اداکار کسی کردار میں ہٹ ہوا تو سبھی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایسے ہی کرداروں میں کاسٹ کرکے اس کا کیرئیر تباہ کردیا۔ان کو چاہیے تھاکہ ان کے ساتھ نئے چہروں کو بھی متعارف کرانے کا سلسلہ جاری رکھتے تاکہ مستقبل کے لیے فلم انڈسٹری کو نیا ٹیلنٹ مل جاتا۔نئی فلمیں اس لگے لپٹے اسکرپٹ اور کرداروں سے ہٹ کر بنائی جارہی ہیں، جس سے ہر کسی کو اپنی ورسٹائل پرفارمنس دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔ اسی لیے فلم بین بھی اپنی فلموں کو پسند کرنے لگے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، نئے چہرے فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کے سفر پر گامزن کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں۔۔